موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ!

Apr 29, 2023 | 15:44:PM
موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی،عوامی سواری اب عوامی نہ رہی،ہنڈا نے موٹرسائیکلز کی قیمتیں مزید 5 سے 15 ہزار تک بڑھا دیں ،شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔

تفصیلات کے مطابق   ہنڈا نے 5 ہزارروپے اضافے سے ہنڈا 70 سی سی کی قیمت 1 لاکھ 54 ہزار900 روپے کر دی ہے جبکہ 5 ہزار اضافے سے سی ڈی ڈریم 1 لاکھ 65 ہزار 900 میں دستیاب ہوگی ،6 ہزار اضافے سے پرائڈر 2 لاکھ 3 ہزار 900 ، 7 ہزار اضافے سے سی جی 125 ،2 لاکھ 29 ہزار 900 اور 10 ہزار اضافے سے سی جی 125 سپیشل 2 لاکھ 75 ہزار 900 کی ملے گی۔

اسی طرح 15 ہزار اضافے سے سی بی 125 ایف 3 لاکھ 80 ہزار 900۔15 ہزار اضافے سے سی بی 150 ایف 4 لاکھ 73 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو پیٹرول کی فروخت،روسی سفیر نے دبنگ بیان دیدیا

ایک سال کے دوران عوامی سواری کی قیمتوں میں دوگناکےقریب اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی