بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Apr 29, 2023 | 10:39:AM
بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)موسم کی بدلتی صورتحال،شہر قائد اور لاہور میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، کراچی شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے،محکمہ موسمیات کے حکام کا بتانا ہے کہ شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے اور شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار7کلومیٹرفی گھنٹہ ہے،اس کے علاوہ  بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں مطلع صاف اور درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور  ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، قلات، خضدار، زیارت، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی، بارکھان، لورالائی، موسیٰ خیل، کیچ، پنجگور اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 دوسری جانب  لاہورشہر میں  ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہورکا آج  کم سے کم درجہ حرارت 22،زیادہ سےزیادہ 35ڈگری ریکارڈ ہوگا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا، شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 146ریکارڈ کی گئی۔