پاسپورٹ درخواست گزاروں کیلئے اچھی خبر

Apr 29, 2023 | 12:48:PM
پاسپورٹ درخواست گزاروں کیلئے اچھی خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاسپورٹ درخواست گزاروں کیلئے اچھی خبر،پاسپورٹ اجرا سے متعلق امیگریشن ڈاریکٹوریٹ نے نئی ہدایت جاری کردیں۔

حکم نامے کے مطابق  پاسپورٹ کے اجرا کیلئے حکام نے ڈلیوری ٹائم میں کمی کردی ہے، نارمل درخواست والا پاسپورٹ اب 10 روز میں درخواست گزاروں کو ملے گا،دخواست گزاروں کو ارجنٹ پاسپورٹ 4 روز اور فاسٹ ٹریک درخواست کے حامل پاسپورٹ 2 دنوں میں ملے گا، ڈی جی پاسپورٹ کے احکامات پر ملک سمیت دنیا بھر میں پاکستانی قونصلیٹس کو ہدایات جاری کردی گئی۔

ترجمان پاسپورٹس امگریشن ڈاریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ اجرا جلد سے جلد کرنے کی ہدایت ہے۔

قبل ازیں نارمل پاسپورٹ 14 روز، ارجنٹ 7 روز اور فاسٹ ٹریک والا 4 روز میں ملتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی