خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک دن میں ابتک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

Apr 29, 2021 | 19:33:PM
خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک دن میں ابتک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 3 فیصدتک پہنچ گئی جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 45 مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواکے 4 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد جبکہ 11 اضلاع میں 10 فیصد سے زیادہ ہے، مختلف ہسپتالوں میں 1057 مریض ایچ ڈی یو، 149 مریض آئی سی یو، 87 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، 
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 مریض موت کے منہ میں چلے گئے، صوبے میں اموات کی تعداد 3201 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بشیر میمن جو بھی بات کر رہا ہے جھوٹ اور لغو ہے، وزیراعظم