پی آئی اے کا طیارہ کوروناویکسین لیکر چین سے پاکستان پہنچ گیا

Apr 29, 2021 | 11:12:AM
پی آئی اے کا طیارہ ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گیا
کیپشن: پی آئی اے کا طیارہ ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لےکر اسلام آباد پہنچ گیا۔

ترجمان وزارت صحت کےمطابق پی آئی اے کی پرواز سے 3لاکھ سے زائد سائنو فارم ویکسین پاکستان پہنچائی گئی ہیں جب کہ ویکسین کی مزید 7 لاکھ خوراکیں 2 طیاروں کے ذریعے پاکستان لائی جائیں گی۔

ترجمان وزارت صحت کاکہنا ہےکہ دوسرا جہاز دوپہر 12 بجے اور تیسرا جہاز رات 12 بجے ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    صدر اور وزیراعظم کے طیاروں کی مرمت۔ وزارت دفاع نے 33 کروڑ مانگ لئے