پاکستانی ٹیم پر یقین ہے، قوم دعا کرے:ثقلین مشتاق

Sep 28, 2025 | 16:28:PM
پاکستانی ٹیم پر یقین ہے، قوم دعا کرے:ثقلین مشتاق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے، قوم دعا کرے، فتح ہماری ہوگی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ آج پاکستان کا دن ہے، متحد ہو کر ٹیم کے لیے دعا کریں اور بھرپور حوصلہ افزائی کریں۔

سابق بائولر نے کہا کہ ہمیں قدرت کی طاقت اور اپنے لڑکوں کی صلاحیت پر یقین ہے, انھوں نے کہا کہ آؤ، ایمان رکھیں، اکٹھے دعا کریں، اور پورے جوش و خروش کے ساتھ اپنی ٹیم کی حمایت کریں۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ اللہ ہماری ٹیم اور پوری قوم کو خوش رکھے۔

یہ بھی پڑھیں:چین کے 2 امدادی جہاز سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے