چین کے 2 امدادی جہاز سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے

Sep 28, 2025 | 16:23:PM
چین کے 2 امدادی جہاز سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے چین کی جانب سے امدادی سامان کے دو جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں، 2 پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل چین سے نور خان ایئر بیس پہنچا دیئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے امدادی سامان وصول کیا اور چینی جہاز کے عملے کو خوش آمدید کہا، تقریب میں پاکستان میں چینی سفیر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

چین نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :محسن نقوی نے قومی کھلاڑیوں کو دلیری کےساتھ کھیلنے کا پیغام دیدیا