منگنی ٹوٹنے کی رنجش، لڑکی کو زہر دیکر قتل کرنے کے بعد لڑکے کا سوشل میڈیا پر اعتراف جرم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سرگودھا میں منگنی ٹوٹںے کی رنجش پر لڑکے نے لڑکی کو زہر دے کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر اعتراف جرم کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتولہ کی منگنی 5 ماہ قبل ہوئی تھی، ملزم نے ملاقات کیلئے بلایا اور مشروب میں زہر ملاکر دے دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم کے بعد لڑکی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کیلئے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم، اہلیت کا معیار اور طریقہ کار سامنے آگیا