ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی جیت کے امکانات بڑھ گئے
آج کے میچ میں انڈین ٹیم فیورٹ مگر اپ سیٹ کے زیادہ امکانات ہیں،سٹے باز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد )ایشیا کپ فائنل کے دبئی میں کھیلے جانے والے ہائی وولٹیج پاک بھارت کرکٹ میچ میں پاکستان کی جیت کے امکانات بڑھ گئے۔
سٹے بازوں کے مطابق فائنل میں پاکستان کی جیت کے امکانات 48 فیصد ہیں ،گزشتہ پاک بھارت دو میچوں میں بھارت کی جیت کے امکانات 60 فیصد سے زیادہ تھے۔
سٹے بازوں کے مطابق آج کے میچ میں انڈین ٹیم جیت کیلئے فیورٹ مگر اپ سیٹ کے زیادہ امکانات ہیں،بھارت کیطرف سے ابھیشک شرما اور سنجو سیام سن زیادہ سکور کیلئے فیورٹ ہیں جبکہ کلدیپ یادیو بہترین بولنگ کیلئے موزوں ہے۔
سٹے بازوں کادعویٰ ہے کہ پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان بہترین اننگ کھیلیں گے،صائم ایوب اور شاہین آفریدی بہترین بولنگ کے لیے فیورٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت فائنل کیلئے ایڈوائزری جاری، عمل نہ کرنیوالوں کو قید و جرمانہ کرنیکا فیصلہ
سٹے باز ذرائع کے مطابق بھارت کی جیت کا ریٹ 1روپے 90 پیسے جبکہ پاکستانی جیت کا ریٹ 2 روپے 30 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔
سٹے بازوں کامزیدکہناہے کہ ایشیا کپ کے گزشتہ دو مقابلوں میں جیت نے انڈین ٹیم کو نفسیاتی برتری دلائی ہے۔