فروٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آج ہم آپ کو فروٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب بتارہے ہیں جس پر عمل کرکے آپ بہترین ذائقہ کا حامل کیک گھر پر ہی تیار کر سکتے ہیں۔
فروٹ کیک بنانے کیلئے درکار اجزا:
مکھن 250 گرام، کاسٹر شوگر ایک کپ، ونیلا ایسنس ڈیڑھ چھوٹا چمچہ، انڈے (پھینٹے ہوئے)4عدد، میدہ دو کپ، بیکنگ سوڈا ڈیڑھ چھوٹا چمچہ، نمک ایک چٹکی، کشمش چوتھائی کپ، ٹوٹی فروٹی ایک کپ، منقیٰ چوتھائی کپ، مالٹے کی چھال آدھا چھوٹا چمچہ، زرد رنگ ایک چٹکی، لیموں کا رس ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ:
اَوَن کو 180ڈگری پر پری ہیٹ کرلیں، مکھن اور چینی کو اچھی طرح مکس کریں پھر ونیلا ایسنس اور انڈے شامل کرکے مکس کر لیں اسکے بعد میدہ، بیکنگ سوڈا، نمک، مالٹے کی چھال، ٹوٹی فروٹی، کشمش،منقیٰ، زرد رنگ اور لیموں کا رس شامل کرکے ربڑ کے چوڑے چمچہ سے فولڈ کریں، 8 انچ کے سانچے کو چکنا کر لیں اور اس میں مکسچر انڈیل دیں، اسے اَوَن میں 45 سے 50 منٹ بیک کرلیں، جب تیار ہو جائے تو ٹھنڈا کرکے چائے کے ساتھ پیش کریں۔