پی ٹی آئی کی مزید دو وکٹیں گرگئیں

Sep 28, 2023 | 23:59:PM
پی ٹی آئی کی مزید دو وکٹیں گرگئیں
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد گوجرانوالہ سے پاکستان تحرک انصاف کے مستنصر جبار منج اور شیخوپورہ سے چودھری رضوان پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

آصف علی زرداری نے اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف نے کبھی عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں رکھی، مریم نواز

ملاقات میں قائم مقام صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید، افنان صادق لون، فیصل میر اور میاں نعمان یوسف بھی شریک تھے۔