استور ضمنی انتخاب میں کون کامیاب؟ ریٹرننگ افسر نے حتمی نتیجہ جاری کر دیا

Sep 28, 2023 | 22:41:PM
 استور ضمنی انتخاب میں کون کامیاب؟ ریٹرننگ افسر نے حتمی نتیجہ جاری کر دیا
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گلگت بلتستان کے حلقے استور ون کے ضمنی انتخاب کا سینئر سول جج اور ریٹرننگ افسر نے حتمی نتیجہ جاری کر دیا۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد خورشید خان نے 6644 ووٹ حاصل کئے،ن لیگ کے فرمان علی نے 5414 ووٹ حاصل کئے،پیپلزپارٹی کے عبدالحمید خان 4458 ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
یاد رہے کہ ن لیگ کے امیدوار کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر نے نتیجہ روک دیا تھا،پی ٹی آئی کی چیف کورٹ میں دائر درخواست پر حتمی نتیجہ جاری کیاگیا،امیدوار کی کامیابی کی حتمی اعلان اور نوٹی فکیشن کا اجراہونا ابھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فحش ڈانس اور حرکات پر معروف سٹیج اداکاراؤں پر پابندی عائد