پورٹ قاسم کی تاریخ کا سب سے بڑا کارگو ویسل جہاز لنگر انداز

Sep 28, 2023 | 19:33:PM
پورٹ قاسم کی تاریخ کا سب سے بڑا کارگو ویسل جہاز لنگر انداز
کیپشن: پورٹ قاسم کی تاریخ کا سب سے بڑا کارگو ویسل جہاز لنگر انداز
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) پورٹ قاسم کی تاریخ میں پہلی بار 355 میٹر بڑا کارگو ویسل جہاز لنگر انداز ہوگیا۔ 

پورٹ قاسم کی تاریخ کا سب سے بڑا کارگو ویسل جہاز کنٹینر ویسل شپ ڈی پی ورلڈ نجی کمپنی کے ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا۔   پورٹ قاسم انتظامیہ کے مطابق ویسل کنٹینرز شپ سے سامان کی منتقلی کا عمل شروع ہوگیا ہے ،ملک بھر سے امپورٹرز کی ڈیلوری لے کر ویسل کنٹینرز شپ آج کراچی پہنچ گیا تھا، سنگاپورین لی ہاروی ویسل شپ سعودی عرب کے شہر جدہ سے آج پورٹ قاسم پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی کوششیں کام کر گئیں، روپیہ تگڑا ہونے لگا، ڈالر سمیت تمام کرنسیوں کو رگڑا لگا دیا

پورٹ قاسم انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ کنٹینر ویسل شپ سامان منتقلی کے بعد مزید ڈیلوری کیلئے کل بھارت روانہ ہوجائے گا ،کنٹینر ویسل شپ جہاز جدہ سے کراچی 2 دن سفر طے کرکے پہنچا ہے۔