حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں مزید سستی

Sep 28, 2023 | 19:25:PM
حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں مزید سستی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) حکومتی کوششوں کا پھل ملنے لگا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں مزید کمی آ گئی۔

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کو بریک لگ گئی۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے ایک  پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 288  روپے سے بھی نیچے آ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 288.75  روپے سے گر 287.74 روپے  کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 19.36 روپے  سستا ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں پر نیا مہنگائی بم گرا دیا،دالیں، چاول،مٹن اور بیف مزید مہنگے،قیمت جان کر ہوش اڑ جائینگے

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو لگام ڈل گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے کا ہو گیا۔ کریک ڈاؤن کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 330 روپے سے 42 روپے سستا ہوچکا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے بعد یورو 3 روپے سستا ہوکر 306 روپے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 2 روپے کمی سے 353 روپے کا ہوگیا۔ اماراتی درہم 1.70 روپے کمی سے 79 روپے 8 پیسے کا ہوگیا اور سعودی ریال 80 پیسے کمی سے 76 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔