الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستوں کوغیر منجمدکرنےکافیصلہ 

Sep 28, 2023 | 17:05:PM
الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستوں کوغیر منجمدکرنےکافیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے انتخابی فہرستوں کوغیر منجمدکرنےکافیصلہ  کرلیا۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ  کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستیں فوری طور پر غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے,انتخابی فہرستیں 25 اکتوبر تک غیر منجمند رہیں گی۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ  کے مطابق  تمام اہل افراد 25 اکتوبر تک شناختی کارڈ کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج،اخراج اور منتقلی کے لیے فوری ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن سے رجوع کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری افسروں کیلئے’’ صاحب‘‘ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی

الیکشن کمیشن  نےعوام الناس  کی سہولت  کے لئے انتخابی  فہرستیں  زیر دفعہ 39 الیکشنز ایکٹ 2017 کےتحت 20 جولائی 2023 کو منجمد کیاتھا.