ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ ہو گا، خیبر پختونخوا کابینہ نے منظوری دے دی

Sep 28, 2023 | 15:53:PM
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ ہو گا، خیبر پختونخوا کابینہ نے منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا میں میڈیکل اینڈڈینٹل کالجز کا داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ ) دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

خیبر پختونخوا حکومت نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ ) دوبارہ کرانے کا فیصلہ کر لیا، ایم ڈی کیٹ سکینڈل کا کیس پشاور ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے، خیبرپختونخوا کابینہ کا فیصلہ آج پشاور ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا،یہ امر قابل ذکر ہے خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں نقل کا سکینڈل سامنے آیا تھا جس میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے پرچے آوٹ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عدالتوں میں چھٹی کا اعلان