پاکستانی ٹیم کا خوف،بھارتی حکومت نے بڑی پابندی لگا دی

Sep 28, 2023 | 12:22:PM
 پاکستانی ٹیم کا خوف بھارتی حکومت  سر چڑھ کر  بولنے لگا، ائیرپورٹ پر پاکستانی ٹیم کا استقبال کرنے کیلئے موجود مداحوں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کا خوف بھارتی حکومت  پر سر چڑھ کر  بولنے لگا، ائیرپورٹ پر پاکستانی ٹیم کا استقبال کرنے کیلئے موجود مداحوں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دیکھنے کیلئے راجیو گانددھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لاکھوں مداح  موجود تھے اس دوران ائیرپورٹ حکام نے مداحوں کو پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے اور پاکستانی جھنڈا لہرانے سے روک دیا۔

تاہم پاکستانی فین چاچا شکاگو جو  پاکستانی کے نام سے مشہور ہیں اُنہوں نے ائیر پورٹ پر ہزاروں، لاکھوں بھارتیوں کے سامنے نعرہ لگا ڈالا کہ پاکستان جیتے گا انشاء اللہ۔

ذرائع کے مطابق چاچا بشیر کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر پاکستان ٹیم کے استقبال کیلئے پاکستانی جھنڈا لیکر گیا تھا لیکن سکیورٹی والوں نے اُن سے جھنڈا لے لیا۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے سال بعد انڈیا کا دورہ کیا ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کی عوام میں خوب جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔