نسیم شاہ  کو نمونیا ہو گیا، ہسپتال منتقل

Sep 28, 2022 | 20:03:PM
 نسیم شاہ  ,نمونیا, ہسپتال منتقل,سکواڈ , فاسٹ باؤلر
کیپشن:  نسیم شاہ دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ  کو نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔

 فاسٹ باؤلر   آج رات ہسپتال میں ہی قیام کریں گے، پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور سکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب نسیم  شاہ کو گزشتہ شب اچانک طبیعت خراب ہونے پر لاہور کے حمید لطیف ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ترجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہیں اور بخار ہونے پر انہیں رات کو ہسپتال لے جایا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ رات جس وقت نسیم کو لایا گیا تو اس وقت شبہ تھا کہ انہیں ڈینگی ہے کیونکہ انہیں بخار اور گلے میں تکلیف کے ساتھ لایا گیا تھا۔