ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ

Sep 28, 2021 | 17:27:PM
قیمت، اضافہ،ایل پی جی
کیپشن: ایل پی جی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایل پی جی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔
کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کو جواز بناکر کیا گیا۔گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 236 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908روپے کااضافہ کیا گیا ۔قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی175رو پے سے بڑھ کر 195روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر2060سے بڑھ کر 2300 روپے کا ہوگیا۔کمرشل سلنڈر 7925روپے سے بڑھ کر8853 روپے کا ہوگیا ۔ایل پی جی ڈسٹریبوشن ایسوسی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی قیمت میں 20روپے فی کلواضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ،حکومت کی یہ پالیسی عوام دشمن پالیسی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی تشکیل دی جائے
یہ بھی پڑھیں: کنسرٹ کے دوران بلال سعید کو لڑکیوں نے پکڑ لیا،ویڈیو وائرل