ماورا حسین کتنے برس کی ہوگئیں؟سالگرہ کی تصاویر شئیر کر دیں

Sep 28, 2021 | 15:37:PM
ماورا حسین
کیپشن: ماورا حسین کتنے برس کی ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ماورا حسین 29 برس کی ہوگئیں ہیں جس کی کچھ تصاویر بھی اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 28ستمبر1992کو جنم لینے والی ماورا حسین نے رات گئے اپنا برتھ ڈے منایا جبکہ ان کی تصاویر میں ان کی خوشی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

 ان تصاویر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے رات گئے اپنی دوستوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا اور خوب انجوائے بھی کیا ہے۔ ماورا حسین اپنے برتھ ڈے کے لئے بہت پرجوش تھیں اور اس دن کا بے صبری سے انتظار بھی کر رہیں تھیں جس کے حوالے سے ہر روز اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پوسٹ بھی جاری کرتی تھیں۔