ماتھے پہ بندیا۔۔سارہ علی خان کا نیا روپ۔۔ تصویر وائرل

Sep 28, 2021 | 15:00:PM
بالی ووڈ، اداکارہ، سارہ علی خان
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ انٹرنیٹ کے ذریعہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ  ذاتی اور پروفیشنل زندگی کی اپ ڈیٹس دیتی رہتی ہیں ۔ اب اداکارہ کا نیا روپ دیکھنے کو مل رہا ہے اور لوگ اس  چلبلے انداز کو کافی پسند کرتے ہیں ۔ حال ہی میں سارا مالدیپ میں چھٹیاں گزار کر لوٹی ہیں ۔ 
 بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق تازہ تصویر میں سارہ علی خان کا کلچرل انداز دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اس تصویر میں سارہ علی خان ملٹی کلر ساڑھی میں نظر آرہی ہیں ۔کان میں جھمکا ، ماتھے پر بندی اور کھلے بالوں کے ساتھ سارہ علی خان کا یہ انداز قابل دید ہے ۔ 
اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے سارہ نے کیپشن میں لکھا ہے کہ’’ کیونکہ ساڑی میں خواتین ہمیشہ پیاری لگتی ہیں‘‘ ۔اداکارہ سارہ علی خان کی اس تصویر کی مداح جم کر تعریف کررہے ہیں ۔
 یاد رہےکہ سارہ علی خان کئی مرتبہ تنازعات میں رہ چکی ہیں ۔ گزشتہ سال سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اداکارہ کا نام کافی اچھلا تھا ۔ ان پر منشیات لینے کے بھی الزامات لگے تھے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: افغانی نوجوان نے300میٹر  دور ہدف کو نشانہ بنانیوالی الیکٹرک گن تیار کرلی