مریم نواز کیساتھ سیلفی کی خواہش ۔۔۔کارکن کوتھپڑ پڑ گیا

Sep 28, 2021 | 11:38:AM
مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنانیوالے کو تھپڑ پڑ گیا
کیپشن: مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنانیوالے کو تھپڑ پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ سیلفی کی  خواہش رکھنے والے ن لیگی کارکن کو تھپڑ کا سامنا کرنا پڑگیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق  سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز جب مریم نواز ماڈل ٹاﺅن میں پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچیں تو اس موقع پر ساہیوال سے آئے ایک لیگی کارکن جس کی شناخت سیف احمد کے نام سے ہوئی وہ لیگی نائب صدر کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا جبکہ موقع پر موجود دیگر کارکنوں نے فوری اسے سڑک سے اٹھالیا۔

 بعدازاں ایک اور واقعہ سامنے آیا جب ایک کارکن نے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود ایک شخص نے کارکن کو تھپڑ مارتے ہوئے گاڑی سے دور دھکیل دیا۔