ای الیون واقعہ ۔۔عثمان مرزا کیس میں بڑی پیشرفت۔۔7 ملزموں پر فرد جر م عائد

Sep 28, 2021 | 10:46:AM
 ایڈیشنل سیشن جج ، اسلام آباد ، سوشل میڈیا، پولیس
کیپشن: عثمان مرزا کیس میں بڑی پیشرفت,7 ملزموں پر فرد جر م عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی دارالحکومت کے علاقے ای الیون میں لڑ کے اور لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کرنے کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ عدالت  نے کیس کے مرکزی ملزم عثمان مراز سمیت 7 ملزموں پر فرد جر م عائد کردی جبکہ ملزموں کی جانب سے صحت جرم کا انکار کیا گیا۔

 ایڈیشنل سیشن جج نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عثمان مرز ا کیس کی سما عت کی۔سماعت کے دوران عدالت میں ملزمان کو چارج شیٹ پڑ ھ کر سنائی گئی جبکہ عدالت کی جانب سے ملزموں کو فرد جرم کی کاپیاں بھی فراہم کر دی گئیں۔عدالت نے کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپر اسیکیوشن کے گواہوں کو طلب کر لیا جبکہ کیس کی مزید سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

خیال رہے کہ 6 جولائی کو ای الیون میں لڑ کے اور لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی تھی جبکہ پولیس نے تھانہ گولڑہ میں ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بیوی کو  قتل کرنیوالے ملزم کو  سزائے موت کا حکم