موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

Sep 28, 2021 | 09:47:AM
محکمہ موسمیات
کیپشن: موسم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سندھ، جنوبی پنجاب ، زیریں بلوچستان اور کشمیر اور ملحقہ علا قوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی حیدر آباد، عمر کوٹ اور سکھرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ بلوچستان میں لسبیلہ، خضدار، قلات اور گردو نواح میں بارش کی توقع ہے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، میرپورخاص، تھرپارکر، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدر آباد، عمر کوٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سکھر، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیرآباد، میرپورخاص اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، لسبیلہ، خضدار، قلات اور گردو نواح میں بارش کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح3.17فیصد