معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ارب پتی بن گئیں

Oct 28, 2023 | 22:19:PM
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ارب پتی بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ارب پتی بن گئیں، ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.1ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 33سالہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے ریکارڈ توڑ ایرا ٹور سے بہت زیادہ دولت کمائی جس نے امریکی معیشت میں بھی اپنا حصہ ڈالا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اب ٹیلر سوئفٹ باقاعدہ طور پر ارب پتی بن گئی ہیں اور وہ ان چند فن کاروں میں شامل ہیں جو اپنی موسیقی اور کارکردگی کی وجہ سے ارب پتی بنے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے اپنے گانوں کے ذریعے 40کروڑ ڈالرز کمائے جبکہ انہیں 37کروڑ ڈالرز کی آمدنی شوز کے ٹکٹوں کی فروخت سے ہوئی،امریکی گلوکارہ کے 5گھروں کی مالیت 11کروڑ ڈالرز ہے جبکہ مختلف اسٹریمنگ سروسز سے انہیں 12کروڑ ڈالرز کی آمدنی ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ ایک شو میں پرفارم کرنے کےلئے 1کروڑ 30لاکھ ڈالرز تک معاوضہ لیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معصوم بچے کی ویڈیو نے سجل علی کو اپنی والدہ کی یاد دلادی