جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ عائد

Oct 28, 2023 | 21:31:PM
جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ عائد
کیپشن: قومی ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ ہوگیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں مقرر وقت کے بعد 4 اوورز کرائے تھے ، جس پر آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد   جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے270رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آوٹ ہو گئے جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین نے بڑی وکٹ گرا دی، جنوبی پنجاب کی اہم شخصیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل