پاکستان آئر لینڈ ویمن کرکٹ سیریز کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا

Oct 28, 2022 | 18:12:PM
پاکستان آئر لینڈ ویمن کرکٹ سیریز کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان آئر لینڈ ویمن کرکٹ سیریز کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر اور مرینہ اقبال کمنٹری پینل میں شامل ہیں جبکہ علی یونس, اینڈریو لینارڈ ، سکندر بخت اور شاہ فیصل بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ ثناءمیر4 سے 9 نومبر تک ہونے والے آئی سی سی ویمن چیمپئین شپ ون ڈے میچز کا حصہ ہیں تاہم 
 12 , 14 اور 16 نومبر کو ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز میںکمنٹری کے لئے دستیاب ہوں گی ۔
 پاکستان اور آئر لینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے جس میں تماشائیوں کا داخلہ فری ہو گا اور فضل محمود, عمران خان, راجاز اور سعید انور انکلوڑرز تماشائیوں کے لئے کھولے جائیں گے۔