اٹلی: سپر اسٹور میں چاقو بردار شخص کا حملہ، ایک ہلاک، فٹبال کھلاڑی سمیت 5 افراد زخمی

Oct 28, 2022 | 09:46:AM
اٹلی: سپر اسٹور میں چاقو بردار شخص کا حملہ، کیشیئر ہلاک، فٹبال کھلاڑی سمیت 5 افراد زخمی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اٹلی کے شہر میلان کے سپر اسٹورمیں  چاقو حملے سے کیشیئر موقع پر ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میلان میں ایک سپر اسٹور میں چاقو حملے سے فٹبال کلب آرسنل کے کھلاڑی پابلو ماری سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پابلو ماری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے 46 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور بظاہر نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایران، زیارت گاہ پر فائرنگ میں 15 افراد ہلاک