ایران: زیارت گاہ پر فائرنگ میں 15 افراد ہلاک

Oct 27, 2022 | 00:29:AM
ایران ، شیراز، زیارت گاہ، مسلح افراد کی فائرنگ، 15افراد جاں بحق،
کیپشن: ایرانی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران کے شہر شیراز میں زیارت گاہ پر 3 مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق واقعہ شیراز میں واقع مزار شاہ چراغ میں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنیوالے 2 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا، تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار دونوں حملہ آور ایرانی نہیں، تاہم ان کی قومیت کی وضاحت نہیں کی گئی۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے نامعلوم سیکیورٹی ذرائع سے متعلق بتایا ہے کہ ملزمان نے ملک میں جاری بدامنی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ فلاپ ہو گا،فیصل واوڈا نے خونی مارچ کا کہہ دیا، نوازشریف