حکومت کی ناکامیاں مہنگائی کی صورت میں سامنے آرہی ہیں۔۔شاہد خاقان عباسی 

Oct 28, 2021 | 16:28:PM
شاہد خاقان عباسی
کیپشن: شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  حکومت  کی ناکامیاں مہنگائی کی صورت میں سامنے آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی  تکلیف کی پرواہ نہیں، حکومت چوری چھپانے میں کوشاں رہے گی تو مہنگائی کا معاملہ کون دیکھے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  عوام جان چکے الیکشن چوری ہوں گے تو انہیں ریلیف نہیں ملے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آج تک توشہ خانہ کے تحائف کا جواب نہیں دے سکی۔پورے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا، پی ڈی ایم مہنگائی کیخلاف مظاہرہ کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  فوری اور شفاف انتخابات پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:شادی کی افواہیں ۔۔۔کترینہ کیف نے خاموشی توڑ دی