ماں کو ڈرکس وجہ سے لگتا تھا۔؟۔امیتابھ بچن نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

Oct 28, 2021 | 11:37:AM
بھارتی میڈیا ، امیتابھ بچن،کون بنے گا کروڑ پتی، پائلٹ 
کیپشن:  اداکار امیتابھ بچن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بڑے پردے پر اپنی متاثر کُن اداکاری سے کروڑوں دلوں پر راج کیا  لیکن فلموں میں قدم رکھنے سے پہلے بگ بی کے کچھ اور ہی منصوبے تھے یعنی وہ پائلٹ بننا چاہتے تھے مگر ماں کی ضد نےامیتابھ بچن  کی یہ خواہش پوری نہ ہونے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے گیم شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ میں اس بات کا انکشاف کیا  کہ ’’وہ فلمی دنیا میں آنے سے قبل پائلٹ بننا چاہتے تھے۔‘‘امیتابھ بچن نے کہا کہ میں بچپن سے ہی ایئرفورس میں جانے کا خواہشمند تھا لیکن میری ماں کو میرے ہوائی جہاز اڑانے سے ڈر لگتا تھا اور مجھے یہ لگتا تھا کہ میری ٹانگیں اتنی لمبی ہیں تو میں کیسے جہاز میں بیٹھوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں جب ائیرفورس میں نہیں جاسکا تو میں نے اداکاری کو اپنا کیرئیر بناتے ہوئے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ  کی شادی ۔۔ رنبیر کپور کی سنجے دت  سے ملاقاتیں۔۔اہم خبر جانیے
 خیال رہے کہ 1969میں بالی ووڈ میں فلم ’سات ہندوستانی‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ بچن نے گزشتہ سال ہی بالی ووڈ میں 51 برس مکمل کئے ہیں،امیتابھ بچن بالی ووڈ کے ایسے اداکار ہیں جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ان کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: طلبا پر بڑی پابندی لگ گئی۔۔