اے ٹی پی چیلنجر ٹوور:اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ پہلی مرتبہ فائنل میں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر ٹوور کے فائنل میں پہنچ گئے۔
ڈبلز سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے ترکی کے الپ ہروز اور میرٹ الکایہ کو ایک چھ اور چار چھ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔
ٹورنامنٹ میں 15 ممالک کے عالمی کھلاڑی شریک ہیں جبکہ سویڈن کے ایلیاس ایمر ٹاپ سیڈ اور برطانیہ کے جی کلارک سیکنڈ سیڈ ہیں۔
مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنلز میں جی کلارک نے یوکرین کے وادیم اُرسو کو مات دی، قازقستان کے ڈینس یفسیو بھی سیمی فائنل تک پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں :نومبر میں مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد تک رہنے کا امکان