پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویزسامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 3 روپے 70 پیسے سستا کرنے کی تجویزدی گئی ہے ،منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول265.45 روپے سے کم ہوکر 261.75 روپے کا ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 28 پیسے سستا کرنے کی تجویزہے جس کی منظوری کے بعد ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 284.44 روپے سے کم ہوکر 280.16 روپے کاہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پرفارمر مہک ملک پی ایس ایل فرنچائز کی مالک بن گئیں؟
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر مٹی کا تیل 73 پیسے اورایک لیٹر لائٹ سپیڈ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے ۔
منظوری کے بعد نئی قیمتوں پر یکم دسمبر 2025 سے عمل درآمد ہوگا۔