2024ء پاکستان اور عوام کیلئے ترقی کا نیا دور لے کر آرہا ہے، مریم نواز

Nov 28, 2023 | 19:22:PM
2024ء پاکستان اور عوام کیلئے ترقی کا نیا دور لے کر آرہا ہے، مریم نواز
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست کی اولین صفوں میں لانا چاہتے ہیں۔ نوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتا دور شروع ہوگا۔

چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت مینارٹی ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آٹھ فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے ایم ایس ایف اور مینارٹی ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے ملک بھر سے نوجوانوں کو عملی سياست میں شموليت کا موقع ملے گا۔

 مریم نواز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ نوجوان عام انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کا ہراول دستہ بنیں۔ انتخابی سرگرمیوں میں اقلیتوں کے فعال کردار سے جمہوری کلچر مزید مضبوط ہو گا۔