معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر انتقال کر گئے

Nov 28, 2022 | 21:12:PM
معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر انتقال کر گئے
کیپشن: ایس ایم منیر
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معروف کاروباری شخصیت اور لیڈر آف بزنس کمیونٹی "ایس ایم منیر" المعروف بھائی جان کراچی میں انتقال کرگئے.

ایس ایم منیر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے پروگرام میں شریک تھے۔کاٹی کے پروگرام کے بعد انکی طبعیت خراب ہوگئی،طبعیت کی خرابی پر انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایم منیر یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن انچیف تھے وہ صدر فیڈریشن چیمبر کے عہدے پر بھی تعینات رہے،اس کے علاوہ ایس ایم منیر ایم سی بی بینک کے وائس چیئرمین بھی تھے

ایس یم منیر دین گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی رہے ہیں۔ ان کی کمپنی دین لیدر (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں چمڑے کی سب سے بڑی برآمد کنندہ ہے اور ان کی لاہور میں دین ٹیکسٹائل ملز کے نام سے چار ٹیکسٹائل ملز بھی ہیں۔ایس ایم منیر کی نماز جنازہ کا وقت تاحال مقررنہ کیا جا سکا