اسمبلیوں سے نکلنے کا معاملہ ؛عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

Nov 28, 2022 | 18:53:PM
تحریک انصاف, چیئرمین, عمران خان, پی ٹی آئی اجلاس, اندرونی کہانی
کیپشن: عمران خان اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،مشاورتی اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مستعفی ہونے کا اختیار پارٹی چیئرمین عمران خان کو دے دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ،مشاورتی اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل ہونے کے آئینی و قانونی پہلوؤں پر غورکیاگیا۔ذرائع کے مطابق بابر اعوان اور بیرسٹر علی ظفر نے قانونی پہلوﺅں سے آگاہ کیا،قانونی ماہرین نے کہاکہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر حکومت مسلط ہو جائیگی،نگران سیٹ اپ تک موجودہ وزیراعلیٰ ہی رہیں گے،نگران سیٹ اپ پر اتفاق نہ ہونے پر الیکشن کمیشن فیصلہ کریگا ،نگران سیٹ اپ کا اختیار الیکشن کمیشن کو ملنے سے فائدہ پی ڈی ایم کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں پارٹی کی اکثریت نے مستعفی ہونے کی بجائے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی،پارٹی رہنماﺅں نے مشورہ دیا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے امپورٹڈ حکومت کو ہر صورت عام انتخابات کروانا پڑیں گے۔
ذرائع کامزید کہناتھا کہ مشاورتی اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مستعفی ہونے کا اختیار پارٹی چیئرمین عمران خان کو دے دیا،وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہاکہ پارٹی چیئرمین جو فیصلہ کریں گے اس پر من و عن عمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے موجودہ صورتحال پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو بھی اعتماد میں لینے پر اتفاق کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، سردار یار محمد رند کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ