رواں سال کی تیسری پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

Nov 28, 2022 | 10:46:AM
رواں سال کی تیسری پولیو مہم آج سے شروع ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رواں سال کی تیسری ذیلی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی، جس کے دوران ملک بھر کے 36 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 13.5 ملین بچوں کو انسدادِ پولیو قطرے پلائیں جائیں گے۔

انسداد پولیو مہم  میں پنجاب کے 9، سندھ کے 8، بلوچستان کے چھ اضلاع اور اسلام آباد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مزید 28 افراد کورونا وائرس کا شکار

اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے 9 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم 5 دسمبر کو شروع ہوگی۔

انسداد پولیو مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ ’صحت محافظ‘ حصہ لیں گے جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم بچوں کو قطرے پلائیں گے۔