پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے، موٹروے کئی مقامات سے بند

Nov 28, 2022 | 08:59:AM
پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے، جس کے باعث موٹروے کئی مقامات سے بند ہوگئی۔ ایم 2 بابو صابو سے شیخوپورہ تک، موٹروے ایم 11 لاہور ٹول پلازہ سے سمبڑیال ٹول پلازہ تک بند کر دی گئی۔ حد نگاہ صفر تک پہنچنے پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: (24 نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے، جس کے باعث موٹروے کئی مقامات سے بند ہوگئی۔ ایم 2 بابو صابو سے شیخوپورہ تک، موٹروے ایم 11 لاہور ٹول پلازہ سے سمبڑیال ٹول پلازہ تک بند کر دی گئی۔ حد نگاہ صفر تک پہنچنے پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو بابو صابو لاہور سے سفر کے لئے رواں دواں ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، لوگ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں، موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔