کوئٹہ، تھانے میں گرفتار ملزمان سے غیر انسانی سلوک، کپڑے اتار کر حوالات میں بند کر دیا

Nov 28, 2022 | 01:02:AM
کوئٹہ، پولیس، گرفتار ملزمان، تذلیل
کیپشن: گرفتار شخص کپڑوں کے بغیر حوالات میں بند ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوئٹہ میں پولیس نے گرفتار ملزمان کی تذلیل کرتے ہوئے کپڑے اتار کر لاک اپ میں بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے انڈسٹریل تھانے میں گرفتار ملزمان کیساتھ غیر انسانی سلوک کیا جانے لگا،ایس ایچ او نے گرفتار دو ملزمان کے کپڑے اتار کر لاک اپ میں بند کر دیئے، گرفتار ملزمان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک اختیار کیا گیا،ہتھکڑی لگاکر دن رات کھڑا رکھا جاتا ہے،گرفتار شخص کاکہناتھا کہ واش روم بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔

 وہ ملزم جس پر 302 کی دفعات شامل ہو آئین پاکستان اس مجرم کے ساتھ بھی اس طرح کپڑے اتار کر تذلیل کی اجازت نہیں دیتا ، پولیس کا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے ناکہ انسانیت کی تذلیل کرنا ہے۔