عمران خان کیساتھ سیلفی۔۔۔حریم شاہ نے حقیقت بتا دی

Nov 28, 2021 | 15:47:PM
عمران خان کیساتھ لی گئی سیلفی میری پسندیدہ
کیپشن: عمران خان کیساتھ لی گئی سیلفی میری پسندیدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ لی گئی سیلفی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران کے ساتھ  لی گئی سیلفی میری پسندیدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے کچھ دن قبل ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی پسندیدہ سیلفی کون سی ہے جس پر حریم نے جواب دیا کہ عمران خان کے ساتھ لی گئی سیلفی میری پسندیدہ ہے،حریم شاہ نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف سے منسلک ہوں، ہم عمران خان سے ملنے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ گئے تھے۔حریم کا کہنا تھا کہ  عمران خان میرے لیے قابلِ احترام ہیں، ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لینے پر لوگوں نے بہت باتیں بنائی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں:    حریم شاہ دوئبی کس کے خرچے پر گئیں ؟پتہ چل گیا

اس کے علاوہ حریم شاہ نے پروگرام کے دوران کھانا خود گرم کرو کے نعرے پر کہا کہ یہ عورت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شوہر کی خدمت کرے، اگر آپ اپنے شوہر کو کھانا نہیں دے سکتیں یا شوہر کے کپڑے نہیں دھو سکتیں تو شادی ہرگز نہ کریں۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ عورت کو کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے یا اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرنے سے نہیں روکنا چاہیے۔
 یہ بھی پڑھیں:   فلم دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر۔۔سینما گھر کھولنے کا فیصلہ