چاہے کچھ بھی ہوجائے، پیپلزپارٹی یوم تاسیس ضرور منائے گی

Nov 28, 2020 | 17:53:PM
چاہے کچھ بھی ہوجائے، پیپلزپارٹی یوم تاسیس ضرور منائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ حکومت ملتان میں جیالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کرنا چاہتی ہے۔ اگر میرے جیالوں کو کوئی تکلیف ہوئی تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور کریک ڈاؤن کرنے کا سوچے بھی نہیں۔ اگر حکومت نے جیالوں کےخلاف ملتان میں ریاستی جبر کیا تو یہ جلتی پر تیلی کے مترادف ہوگا۔ چاہے کچھ بھی ہوجائے، پی پی پی اپنا یوم تاسیس ہر حال میں ملتان میں منائے گی۔
قبل ازیں سٹیل ملز کے ملازمین کی جبری برطرفی کیخلاف بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ وزیر اعظم کو ہٹاﺅ ، ملازمین کو نہیں، بے رحم اور سفاک حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کے 4500 ملازمین کو ان کی ملازمت سے برطرف کر دیا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی تمام ملازمین کو ان کی نوکریوں پردوبارہ بحال کرائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان سٹیل کی تاریخی صنعتی زمین سندھ کے لوگوں کا اثاثہ ہے لہٰذا ہم پی ٹی آئی کو لوگوں کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے۔