اسٹیل ملزملازمین کی برطرفی،بلاول بھٹو نے بڑا اعلان کردیا

Nov 28, 2020 | 14:24:PM
 اسٹیل ملزملازمین کی برطرفی،بلاول بھٹو نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت پاکستان اسٹیل ملز کے ہر ایک ملازم کو اُن کی ملازمت واپس دلوائے گی۔اگر ہٹانا ہی ہے تو عمران خان کو ان کے عہدے سے ہٹائیں،ملازمین کو نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے رحم اور سفاک حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 4500 ملازمین کو اُن کی ملازمت سے برطرف کر دیا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی تمام ملازمین کو اُن کی نوکریاں دوبارہ بحال کرائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نےمزید  کہا کہ پاکستان اسٹیل کی تاریخی صنعتی زمین سندھ کے لوگوں کا اثاثہ ہے لہٰذا ہم پی ٹی آئی کو لوگوں کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے۔اپنے بیان میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیرِ اعظم کے عہدے سے ہٹائیں، ملازمین کو نہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار 544 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔برطرف کیئے جانے والوں میں پے گروپ 2، 3، 4 کے ملازمین، جونیئر آفیسرز، اسسٹنٹ منیجرز، ڈویژنل منیجر، ڈی سی ای، ڈی جی ایم اور منیجرز بھی شامل ہیں۔حکومت ملازمین کو فی کس اوسطاً 23 لاکھ روپے ادا کرے گی۔