خاقان مرتضٰی سول ایوی ایشن اتھارٹی  کےڈائریکٹر جنرل تعینات

Nov 28, 2020 | 12:35:PM
خاقان مرتضٰی سول ایوی ایشن اتھارٹی  کےڈائریکٹر جنرل تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: فلائٹ لیفٹیننٹ( ریٹائرڈ) خاقان مرتضٰی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی  کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا۔


 تفصیلات کے مطابق خاقان مرتضٰی کو  ڈائریکٹر جنرل سی اے اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔گریڈ 21 کے فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضٰی ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز بھی رہ چکے ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ کابینہ نے سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی آئندہ 2 سے 3 روز میں تعینات کر دیا جائے گا۔