لاہور کا کراچی کیساتھ موازنہ غیر مناسب ہے: میئر کراچی

May 28, 2026 | 13:29:PM
لاہور کا کراچی کیساتھ موازنہ غیر مناسب ہے: میئر کراچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ کا عملہ گلی محلوں سے آلائشوں کو اٹھا رہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ کا عملہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر گلی محلوں سےآلائشوں کو اٹھا رہا ہے جبکہ ماضی میں یہ روایات رہی کہ سیوریج لائنوں سے آلائشیں نکلیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ سارا کام ہمارے ٹاؤن چیئرمین کر رہے ہیں، میں نے 3 سالوں میں بڑی کوشش کی کہ ان کو کوئی دوائی پلا دوں۔

 مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ لاہور کا کراچی کے ساتھ موازنہ غیر مناسب ہے، بلال یاسین کو میری بات بری لگی تو معافی مانگتاہوں، وہ اپنے شہر میں اچھا کام کر رہے ہیں، میں نے کبھی لاہور کو غلط نہیں کہا، ہمیشہ کہا کہ لاہور ساڈا دل ہے۔