ٹویوٹا فورچیونر کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے5ماہ کے دوران دوسری بار ٹویوٹا فورچیونر کے پیٹرول ویریئنٹس کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی کر دی ہے۔
کمپنی اس اقدام کو 35 ویں سالگرہ اسپیشل آفر قرار دے رہی ہے تاہم آٹو انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی کمی کسی پریمیم گاڑی میں غیر معمولی ہے اور اس کے پیچھے مارکیٹ کی بدلتی صورتحال کارفرما ہو سکتی ہے۔
پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، خریداروں کے رجحانات بدل گئےG پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے سے کم ہو کر 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:گلیشیئرز گرنے کا خدشہ !سیاحتی مقامات بند ہونے لگے
اسی طرح فورچیونر کے V پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے کی کمی سے نئی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی، اس سے قبل اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔