کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے کی واردات کا معاملہ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

May 28, 2025 | 20:29:PM
 کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے کی واردات کا معاملہ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا) گجرانوالہ قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے کی واردات کا معاملے پر  پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ 

پولیس  کے مطابق حسن علی کی والدہ سے واردات کے دوران 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور 5 ماشے کا طلائی بریسلٹ چھینا گیا،واردات کا مقدمہ حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیاہے،سی پی او محمد ایاز سلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔ 

 نامعلوم ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں : فیصل آباد؛کروڑوں کی ڈونیشن کھانے والا ملزم گرفتار