پتوکی: خسرہ کے باعث 5 بچے جاں بحق

May 28, 2024 | 18:54:PM
پتوکی: خسرہ کے باعث 5 بچے جاں بحق
کیپشن: خسرہ کے باعث 5 بچے جاں بحق
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری)  پتوکی کے نواحی گاؤں میں خسرہ کے باعث 5 دنوں میں 5 بچے جان کی بازی ہار گئے جس پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے فوری نوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی ہدایت پر ڈاکٹرز کی ٹیم پتوکی روانہ کر دی گئی، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم وہاں جاکر تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرے گی، ہنگامی بنیادوں پر پورے علاقے کی مانیٹرنگ کی جائے گی، اس علاقے میں خسرہ سمیت وبائی امراض کی ادویات، ویکسین ضرورت کے مطابق فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شوگر کا کامیاب علاج دریافت، کارنامہ کس نے سر انجام دیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ کبیروالہ واقعہ کی طرح پتوکی میں بھی بچوں کی ہلاکت پر انکوائری تشکیل دیں گے، انکوائری میں ذمہ داران کا تعین کرکے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، سیکرٹری صحت علی جان خان کے ساتھ جلد اس علاقہ کا دورہ کروں گا۔

علاوہ ازیں  29 مئی (صبح) کو لاہور جنرل ہسپتال سے سینیئر ڈاکٹر پر مشتمل میڈیکل ٹیم قصور جائے گی،  ٹیم کی قیادت پرنسپل جنرل ہسپتال پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید  ظفر کریں گے، پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ  خسرہ سے بچاؤ اور عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے بدھ سے لاہور جنرل ہسپتال میں ہیلپ لائن کا بھی آغاز ہوگا، بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں 29 مئی کو میڈیکل کیمپ  بھی لگایا جائے گا۔