لاہور:موٹرسائیکل اور ٹرالر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

May 28, 2024 | 09:15:AM
لاہور:موٹرسائیکل اور ٹرالر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاران یامین)لاہور میں موٹرسائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ لاہور کے علاقے کینال روڈ پر ڈاکٹر ہسپتال کے  قریب موٹرسائیکل کی ٹرالر کو ٹکر کے باعث پیش آیا، جہاں تیز رفتار 3 موٹر سائیکل سوار اپنے آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والے نوجوانوں کی شناخت 32 سالہ سلمان اور 33 سالہ عمیر  جبکہ زخمی شخص کی شناخت 37 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،  پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ٹرالر قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

دوسری جانب عارف والا ساہیوال روڈ پر تیر رفتار مسافر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم،جس کے نتیجے میں27 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو کے مطابق   جاں بْحق  ہونیوالے موٹر سائیکل سوار کی شناخت   چک 34 ای بی کے رہائشی  محمد الیاس  کے نام سے ہوئی،ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔