بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر یو اے ای میں 19ویں منزل سے گر کر ہلاک

May 28, 2024 | 01:00:AM
بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر یو اے ای میں 19ویں منزل سے گر کر ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر 19 ویں منزل کے اپارٹمنٹ سے گر کر ہلاک ہو گئی۔

متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں 30 سالہ بھارتی خاتون 19 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئی جس کی شناخت شنیفہ بابو کے نام سے ہوئی ہے جو 2 بیٹیوں کی ماں تھیں اور عمارت کی 19 ویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گرکر جان کی بازی ہار گئی ، شنیفہ کے سوشل میڈیا پر ہزاروں فالوورز تھے اور وہ کافی مقبول تھیں، وفات سے قبل ان کی والدہ بھی ان سے ملنے کیلئے فجیرہ میں موجود تھیں،موت سے پہلے، جمعرات کو ایک ٹک ٹاک پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ’مجھ سے محبت نہ کرو، میں تمہارا دل توڑ دوں گی۔‘

ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم کیا ہوا، یہ واقعہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت ان کا شوہر، ماں اور بچے اپارٹمنٹ میں موجود تھے،شنیفہ کی پرورش متحدہ عرب امارات میں ہوئی اور ان کا پورا خاندان یہیں رہتا ہے،سماجی کارکنوں کے مطابق شنیفہ کی والدہ اور شوہر دونوں رسمی کارروائیوں کو پورا کرنے کے لئے اتوار کی علی الصبح تک پولیس اسٹیشن میں موجود تھے،متوفی کی نعش فجیرہ اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔

شنیفہ کے شوہر ایک کاروباری شخصیت ہیں، جن کی امارات میں اپنی تعمیراتی فرم ہے، اس جوڑے کا تعلق جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا