معروف پاکستانی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

May 28, 2024 | 00:41:AM
معروف پاکستانی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکارہ مومل خالد عثمان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

نامور اداکارہ مومل خالد عثمان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کیا،اداکارہ نے حجاب کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ ’کیا آپ دوبارہ ڈراموں میں آئیں گی یا نہیں؟‘سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اب ڈراموں میں کام نہیں کریں گی۔

 واضح رہے کہ مومل خالد عثمان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2008 کیا تھا، 2015 میں اداکارہ کار حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں جبکہ ان کے منگیتر شاہ زیب انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈین کامیڈین منور فاروقی نے دوسری شادی کر لی